ہنگو (مانند نیوز) پاکستان کی ترقی اور استحکام میں اقلیتوں کا کردار انتہائی قابل آفرین ہے،اقلیتوں کو پاکستان میں مکمل مزہبی اور سماجی آزادی حاصل ہے،قائد اعظم نے اقلیتوں کے حقوق کے متعلق رہنما اصول دیے جن پر من و عن عمل ہو رہا ہے،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو محمد خالد خان اور دیگر نے مینارٹیز کے علاقے پریم نگر میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں خالصہ ایجوکیشن اکیڈمی کے ہونہار طلبا و طالبات،ہندو سکھ،کریسچین اور مسلمان بڑی تعداد میں شریک ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نواب خان بنگش،علاقہ مشران اور ہر طبقہ فکر کے افراد تقریب میں شریک ہوئے۔مینارٹیزکے بچوں کے قومی تعانہ،ملی نغمے تقاریر اور لائیو پرفارمینس کے ذریعے وطن سے اپنے والہانہ،عقیدانہ لگاؤ اور محبت کا عملی اظہار کیا۔اقلیتی رہنماؤں سدھیر مسیح،منہدر کمار سندھو،اور دیگر نے پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔سکھ کمیونٹی کے چیرمین سردار سنی سنگھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو فخر ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے باسی ہیں۔ہمیں پاکستان میں ہر قسم کی آزادی حاصل ہے اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان عالمی برادری کے لیے ایک مثال ہے سردار سنی سنگھ نے کہا کہ ریاست،سیکورٹی اداروں اور ہر حکومت نے اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے وہ اقدامات اٹھائے جن کی دیگر ممالک میں کوئی مثال موجود نہیں۔ہم اپنے آزادی کے دن کو اپنے لیے عید سمجھتے ہیں اور بھر پور جزبے سے مناتے ہیں۔اے سی نواب خان بنگش نے کہا کہ اقلیتیں ہمارا فخر ہیں اور ضلعی انتظامیہ ہنگو انکو سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو محمد خالد خان نے خطاب کرتے ہوئے ننھے منے بچوں کے جزبات کی ستائش کی اور کہا کہ اقلیتوں کے خون میں حب الوطنی،قوم اور ملت کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہے اور آج اس جزبے کا بچوں نے شاندار اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ باباے قوم قائد اعظم نے اقلیتوں کے حقوق کے متعلق ان کے درخشاں مستقبل اور مزہبی آزادی کے متعلق جو ارشادات فرمائے وہ ہمارے آئین کا اہم حصہ ہیں اور ہر حکومت،ہر ادارہ ان پر دل و جان اور انتہائی خلوص سے عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی حب الوطنی ہر شعبہ سے بالاتر اور معیار اور عظمت کے اعتبار سے فلک بوس ہے ڈی پی او محمد خالد خان نے اقلیتوں کو آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو آسودہ حال دیکھ کر دلی خوشی ملتی ہے۔بعد ازاں سنی سنگھ اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ڈی پی او محمد خالد خان نے چرچ،مندر اور گردواروں کا وزٹ کیا اور سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے