اسلام آباد (مانند نیوز) بنگلادیش میں شیخ حسینہ کے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد ان کے دور میں تعینات ہونے والے محکمہ قانون کے اہم افسران نے بڑی تعداد میں استعفے دے دیے ہیں۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے دور میں تعینات ہونے والے سرکاری وکلاء بھی استعفے دے چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 5 اگست کو شیخ حسینہ اپنے عہدے سے استعفیٰ ہونے کے بعد ایک ہفتے کے دوران محکمہ قانون کے 207 سرکاری افسران میں سے 68 نے استعفے دے دیے۔طلبہ کا مطالبہ منظور، جسٹس سعید رفعت کو بنگلادیش کا نیا چیف جسٹس بنادیا گیاجن میں سینئر وکیل اے ایم امین الدین بھی شامل ہیں، جنہوں نے 7 اگست کو اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جبکہ ایڈووکیٹ محمد مرشد نے 6 اگست کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ان کے بعد دیگر دو ایڈیشنل اٹارنی جنرلز، ایس ایم منیر اور محمد مہدی حسن چوہدری نے بھی استعفیٰ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان تمام افراد نے اپنے استعفے صدر مملکت کو اٹارنی جنرل کے دفتر کے ذریعے بھیجے ہیں، جس کی اے جی دفتر کے ذرائع کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔شیخ حسینہ واجد ابھی بھی بنگلادیش کی وزیراعظم ہیں، بیٹے کا دعویٰ واضح رہے کہ بنگلادیش میں شیخ حسینہ کی حکومت گرانے کے بعد طلباء کی جانب سے چیف جسٹس اور ان کے دور میں تعینات ہونے والے اہم افسران کو اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن دی گئی تھی، جس کے بعد جسٹس عبیدالحسن نے چیف جسٹس کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔بعد ازاں بنگلادیشی صدر شہاب الدین نے جسٹس سعید رفعت احمد کو نیا چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا، وہ بنگلادیش کے 25ویں چیف جسٹس مقرر ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے