پشاور(مانند نیوز)خواتین کی تنظیم خدمت العباد کی جانب سے حیات آباد میں یوم آزادی کی مناسبت سے شجرکاری مہم کو جاری رکھتے ہوئے پودے بھی لگائے گئے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز حیات آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب خواتین کی تنظیم خدمت العباد کے عہدیداروں کی جانب سے منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں تنظیم کی صدر مسز فوزیہ عنایت نے اپنی ممبران نائب صدر سیدہ سفینہ ناز، شبانہ، ڈاکٹر شگفتہ،سلما افشین اور پی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد سمین کی سربراہی میں جشن آزادی کے موقع پر خیبر پارک حیات آباد میں 50 پودے لگائے۔ انہوں نے تقریب کے اختتام پر اپنے پیارے ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔