ملاکنڈ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل احمد خان نے کہا ہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات میں تین سال سے زیادہ عرصہ سے ایک جگہ پر تعینات ملازمین کو فوری تبدیل کیا جائے گا اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے صوبائی وزیر کے دفتر میں ایک سیل قائم کیا گیا ہے جس کے بارے میں عوام کو اگہی ہو نی چاہئیے کہ وہ اپنی شکایات بروقت ایک فون کے ذریعے درج کر سکیں اور ان کی شکایات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، صوبائی وزیر اس سیل کی خود نگرانی کر رہے ہیں،اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبے میں ایک تین رکنی کمیٹی بھی قائم کی ہے عوام اس میں بھی اپنی مسائل اور شکایات درج کرا سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ضم اضلاع کے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کنٹریکٹر ایسوی ایشن کے صدر ظاہر جان، جنرل سیکرٹری لائق مرجان، چیئرمین باچا خان، نائب صدر حاجی احتیار اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ضم اضلاع کی کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے امید ظاہر کی کہ کنٹریکٹر ز بھی ترقیاتی عمل میں بھر پور تعاون کرینگے،ملاقات میں کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے کنٹریکٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھا نے کی یقین دہانی پر صوبائی وزیر کا شکریہ اداکیا اور اپنی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے