لوئر چترال (مانند نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے گڈ گورنننس ایجنڈا پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی زیر صدارت پرسان میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور اہل علاقہ نے کھلی کچہری میں شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کو ر علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا،جن میں سکولز، روڈز، اور صحت کے حوالے سے مسائل زیر غور آئے۔ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل سننے کے بعد متعلقہ اداروں کے سربراہان کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانیکی ہدایات جاری کیں اور سست روی کی شکار سکیمز اور ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کر کے رپورٹ کرنے کی تاکید کی۔ کھلی کچہری کے اختتام پر اہل علاقہ نے اسطرح کے پروگرامز کو علاقے کی ترقی کیلئے خوش آئند قرار دیا اور یہاں کا دورہ کرنے اور مسائل سے آگاہی حاصل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے