ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈے کے تحت فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم نے سخاکوٹ میں لیوی چیک پوسٹ پر ناکہ لگاکر فوڈ سپلائی کرنیوالی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران ایک سوزوکی گاڑی سے تقریباً دو ہزارلیٹر سے زائد جعلی و غیرمعیاری مضرصحت کولڈ ڈرنکس برآمد کرکے بحق سرکار ضبط کر لی گئی جس کو ملاکنڈ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنی تھی۔مزید قانونی کارروائی شروع ہے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ نے انجینئر جواد احمد سی اینڈ ڈبلیو محکمہ مالاکنڈ کے ہمراہ پیر خوشحال بابا روڈ پر غیر قانونی سپیڈ بریکر ہٹائے۔ضلع بھرمیں غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خلاف کریک ڈاؤن اسی طرح جاری و ساری رہے گا تاکہ عوام الناس کو سفر میں سہولت ہو۔ اس کے علاوہ ون ویلنگ کے خلاف ضلع بھر میں کثیر تعداد میں کاروائیاں کی گئیں۔ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی گئی اور چالان کے ساتھ ساتھ بہت سی گرفتاریاں بھی کی گئیں۔