ہنگو (مانند نیوز)سابق وزیر اعظم پاکستان اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر ملک کے دوسرے حصوں کی طرح کوہاٹ، کرک اور ہنگو کے اضلاع میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں 13 اگست کی رات پارٹی قیادت، عہدیدار، کارکن اور عوام کی جم غفیر پاکستان اور تحریک انصاف کے جھنڈے لے کر نکلی۔کوہاٹ میں ریلیوں کی قیادت صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی،شہریار آفریدی ایم این اے، چیئرمین ڈیڈاک کوہاٹ شفیع جان ایم پی اے اور داؤد آفریدی ایم پی اے نے کی جبکہ کرک میں صوبائی وزیر زراعت میجر (ر) محمد سجاد بارکوال، شاہد خٹک ایم این اے اور چیئرمین ڈیڈاک کرک خورشید احمد خٹک ایم پی اے نے کی۔اسی طرح ہنگو میں نکالی گئی ریلی کی قیادت چیئرمین ڈیڈاک ہنگو شاہ تراب بنگش ایم پی اے کر رہے تھے۔ریلیاں اپنے اپنے مقامات پر پہنچ کربڑے جلسوں میں تبدیل ہو گئیں جن سے صوبائی وزرا، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔مقررین نے جشن آزادی کے موقع پر تجدیدِ عہد کیا کہ پاکستان کو عظیم سے عظیم تر ملک بنائیں گے اور پارٹی قائد عمران خان کی وژن کے مطابق حقیقی آزادی کے حصول تک اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پورے پاکستان کے لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور قوم کے اُمیدوں کی آخری کرن۔مقررین نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے 8 فروری کو عمران خان کو دیا گیا عوامی مینڈیٹ چوری کیاگیا جس کی وجہ سے ملک روبہ زوال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔عمران خان کے بغیر پاکستان کے آگے بڑھنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔خان پاکستان کی ضرورت اور آخری امید ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے