دیر بالا (مانند نیوز)ضلع دیر بالا میں بھی 77 واں یوم جشن آزادی کو پورے جوش و خروش و قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں ڈی سی آفس میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں مقررہ وقت پرسائرن بجایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید اکبر نے سبز ہلالی پرچم سربلند کیا-ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے، ممبر صوبائی اسمبلی انور خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عمر بن ریاض،تمام اسسٹنٹ کمشنرز/ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور صوبیدار میجر دیر لیویز ملک نصیر خان ضلعی افسران، میڈیا نمائندگان نے بھی رنگا رنگ مرکزی تقریب میں شرکت کی۔ دیر پولیس اور دیر لیویز کے دستے کی قومی پرچم کو سلامی اور شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ اور اسسٹنٹ کمشنرز نے اس موقع پر فضاء میں غبارے آزاد کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جشن آزادی ہمیں وطن عزیز کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ہم اس آزاد وطن کے لئے اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔ یوم آزادی بھرپور ملی جذبے کے پرامن اظہار کا دن ہے۔ پوری قوم اس دھرتی کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کرنے کا عزم کرتی ہے۔ دنیا جان لے کہ کوئی طاقت اس مملکت خداداد کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔ قائد اعظم کے پیغام ایمان اتحاد اور تنظیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے