ملاکنڈ (مانند نیوز)ملک کی دیگر حصوں کی طرح ضلع ملاکنڈ میں بھی 77 واں یوم جشن آزادی کو قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس دن کے مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب لیوی لائن ملاکنڈ میں منعقد ہوا۔ٹھیک 8 بجکر 30 منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ڈپٹی کمشنر شاہد علی نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک و رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محب اللہ خان،انتظامیہ افسران و اہلکاروں، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس شاہد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی نے خطاب کرتے ہوئے77 واں یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم بالخصوص ضلع ملاکنڈ کے عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 14 اگست مملکت خدادادکی بقاء سا لمیت اور اس کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کے لیے تجدید عہد کا دن ہے۔مقررین نے کہا کہ پاکستان بلاشبہ برصغیر کے مسلمانوں اور ہمارے آباواجداد کے بے شمار جانوں اور مالی قربانیوں کی بدولت معرض وجود میں آیا ہے۔آج ہم اپنے اکابرین کی ان قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کے لیے ان نظریات پر کاربند رہیں گے جو اس مملکت خدادادکے حصول کی بنیاد ہیں۔مقررین نے کہا کہ پاکستان کا قیام لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جن کی وجہ سے آج ہم پرامن فضاء میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اس مملکت خداداد کو حقیقی معنوں میں ایک ترقیافتہ فلاحی ریاست بنانے کے ساتھ ساتھ ملکی سالمیت،سلامتی،استحکام،حفاظت اور تعمیر و ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مقررین نے کہا کہ آئیں آج کے دن ہم سب اس عہد کی تجدیدکریں کہ ہم قائداعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کے لیے اپنا کردار بطریق احسن ادا کریں گے۔اس موقع پر تحریک آزادی کے شہداء سمیت پاکستان کے دفاع و سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے پیش کیں خاص کر گورنمنٹ ہائی سکول ملاکنڈ نے ملی نغمے پر شرکاء سے خوب داد وصول کی۔تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی بقاء و استحکام کے لیے اجتماعی وعامانگی گئی،تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر شاہد علی اور چیئرمین ڈیڈک و رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی کی قیادت میں لیویز لائن سے ایک عظیم الشان ریلی بھی نکالی گئی جو ملاکنڈ ٹاپ پر اختتام پذیر ہوئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے