پشاور (مانند نیوز)میئرپشاور حاجی زبیر علی نے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور میں پرچم کشائی کیں اور ملک وقوم کی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اس موقع پر تحصیل چیئرمین شاہ عالم کلیم اللہ تحصیل چیئرمین پشتخرہ ہارون صفت این سی وی سیز چیئرمین ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز خان ایڈمن آفیسر خدائے نظر میونسپل انٹرسکول اینڈ کالجز کے طلبہ اور اساتذہ نے کثیر تعداد میںشرکت کیں اس موقع پر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیاتھا جس میں بچوں نے قومی ترانہ اور قومی ملی نغمے پیش کئے میئر پشاور حاجی زبیر علی نے جشن آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جشن آزادی کا دن ہمیں اپنے قائدین،بزرگوں اور بہادروں کی قربانی اور عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جس کی بدولت پاکستان ایک آزاد ملک وجود میں آیا جشن آزاد کے موقع پر عوام کو مبارکباادپیش کرتاہوں ِ یوم آزادی کے مو قع پر اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اپنے ان بزرگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہماری آزادی اور خودمختاری کے لیے جدوجہد کی،آج کا دن بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن اور ان کے جمہوری نظریات کی عکاسی کرنے کا دن ہے،آج کا دن چیلنجوں کا سامنا کرنے اور اپنے ماضی سے سیکھنے کا بھی دن ہے اس و طن عزیز کی ترقی کے لیے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ آپ فلسطین برما اور کشمیر کے حالت دیکھیں جہاںپر ان پرظلم ہورہے ہیں اور روز شہید کئے جارہے ہیں جس پر جتنی افسوس کی جا ئے وہ کم ہے ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیںکہ ان مظالم کا نوٹس لیں آخر میں میئر پشاور نے طلبہ میں تحائف اور انمامات بھی تقسیم کئے جبکہ کیپٹل م یٹروپولیٹن میںشاندار تقریب پر ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز خان اور د دیگر سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔