درہ آدم خیل (مانند نیوز)ملک کی دیگر حصوں کی طرح کوہاٹ کے تحصیل درہ آدم خیل میں بھی جشن آزادی بڑی دھوم دھام سے منائی گئی۔ سرکاری عمارات کو دلہن کی طرح سجھایا گیا تھا۔اس سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول شیراکی میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی پرچم کشائی کی گئی بوائز سکاؤٹس کے دستہ نے قومی ترانہ اورملی نغمے پیش کئے۔تقریب سے پرنسپل ڈاکٹر محمد یاسین آفریدی،فوکل پرسن برائے سپورٹس وسکاؤٹس وزیر آفریدی اور پرنٹس ٹیچر کونسل کے سرگرم ممبر الحاج وزیراعظم نے بھی خطاب کیا۔ یاسین آفریدی نے کہاکہ 14اگست کا دن ہمارے لئے یوم تشکر کا درجہ رکھتا ہیے۔کیونکہ اس روز ہمیں انگریز سامراج اورہندوں سے نجا ت حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دیکھ کرہمیں احساس ہوتا ہے کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے اور بلاشبہ آزدی سے بڑھ کر دنیامیں کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔ تقریب سے سکاوٹس لیڈر نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ نعمت جتنی عظیم ہوگی اسے حاصل کرنے کیلئے اتنی ہی قربانی دینی پڑتی ہے۔ پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے اسلاف نے خون کے سمندرعبور کئے جس کی حفاظت کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔