پشاور (مانند نیوز)جامعہ پشاور میں ہر سال کی طرح روایتی جوش و خروش سے جشن یوم آزادی کی77ویں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ, انتظامیہ اور کیمپس و قرب و جوار سے آئے ہوئے سینکڑوں شرکاء نے شرکت کی،علی الصبح جامعہ پشاور میں ملکی سلامتی کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا،مرکزی تقریب کا سلسلہ وی سی جامعہ پشاور نے پرچم کشائی, پولیس پریڈ کا معائنہ اور فضا میں ہرو و سفید غباروں اور کبوتروں کو بلند کرنے سے کیا گیا۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کنوکیشن تقریب سے قبل مرکزی لان میں شجرکاری سے کیا – اس موقع پر جامعہ پشاور کنوکیشن ہال میں سکولز و کالجز کے طلباو طالبات نے تحریک پاکستان کے موضوع کو اردو پشتو اور انگریزی تقاریر کے ذریعے اجاگر کیا اور شرکاء محفل سے خوب داد وصول کی- یونیورسٹی ماڈل سکول کی ننھی طالبات نے قومی ثقافتی لباسوں پر مشتمل ٹیبلو سمیت قومی نغموں کو پیش کیا تقریب کے کنوینر پروفیسر حسین شھید سہروردی نے اپنے سپاسنامے میں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الصوبائی طالب علموں کے رابطوں اور آن لائن و نجی ای بزنس مواقعوں کو پروان چڑھائیں۔ آخر میں پروفیسر سلیمان آفریدی نے خطبہ تشکر میں صوبائی وزیر تعلیم مینا خان آفریدی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اپنی مادر عملی کو ہرموقع پر اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے