کرم (مانند نیوز)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع کرم میں بھی پاکستان کا77 واں جشن آزادی قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔گورنر کاٹیج پاراچنار میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے پرچم کشائی کی۔ کرم پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ایم این اے انجینئر حمید حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم،لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔جشن آزادی کے موقع پر ضلع کرم میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقادکیاگیا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کرم کی قیادت میں جشن آزادی ریلی بھی نکالی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس،لائن ڈیپارٹمنٹس اور طلباء کے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی گورنر کاٹیج سے شروع ہوکر ڈپٹی کمشنر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ علاوہ ازیں 55 بلوچ پاک آرمی اور اسرار شہید ہائی سکول میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئیں جس میں سکول کے بچوں نے قومی ترانہ ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں اور 55 بلوچ پاک آرمی میں پاکستان کی 77 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے