کوہاٹ (مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی اورسابق وزیر داخلہ شہر یار آفریدی ایم این اے نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پرحل کرنا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکا مشن ہے اوراس اہم مقصد کیلئے وزیر اعلیٰ نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کومستقل طورپرصوبے کے دوردراز علاقوں میں کھلی کچہریاں منعقد کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے اورآج کی یہ کھلی کچہری اس سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کچہریاں محض نشستاًبرخاستا ً نہیں بلکہ بامقصد اورنتیجہ خیز ہوں گی۔ا ن خیالات کے اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کوہاٹ کے تحصیل درہ آدم خیل میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرکمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم چترالی،ضلعی انتظامیہ اورقومی تعمیرنومحکموں کے حکام،عمائدین علاقہ اورمشران موجود تھے۔ کھلی کچہری کے شرکاء نے کھل کر اپنے مسائل بیان کئے جن میں درہ آدم خیل کے گاڑیوں کو ٹنل ٹیکس سے استثنیٰ، ہسپتال میں سٹاف کی کمی، گیس، بجلی، تعلیم، آبنوشی اورآبپاشی جیسے مسائل سرفہرست تھے۔انہو ں نے کہا کہ کھلی کچہریوں سے عوامی شکایات میں نمایاں کمی ہوگی اور لوگوں کے عام نوعیت کے زیادہ تر مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔انہوں نے یقین دلایا کہ علاقے کے اہم مسائل متعلقہ فورم پراعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھائے جائیں گے جس کے مثبت نتائج برآمدہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے اجتماعی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ کھلی کچہری میں ہونے والے فیصلوں پرہر صورت عملدرآمد ہوگا اور ڈیڈ لائن میں عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔علاقے کے مشران نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔دریں اثنا ء وزیر قانون آفتاب عالم،شہریار آفریدی، کمشنر کوہاٹ اورڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے اورعوام سے بھی اس مہم میں بھر پورشرکت کی اپیل کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے