کوہاٹ (مانند نیوز)جشن آزادی کے موقع پر کمشنر کوہاٹ اور ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا اپنے متعلقہ اضلاع کے ہسپتالوں اور جیلوں کے دورےپاکستان کے 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم چترالی کے ہمراہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ اورلیاقت میموریل چلڈرن ہسپتال کے علاوہ سنٹرل جیل کوہاٹ کا بھی دورہ کیا اور زیر علاج کی مریضوں کی عیادت کرنے کے علاوہ ان میں فروٹ اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔اسی طرح وہ جیل میں قیدیوں سے بھی ملے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے کہا کہ امن کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا امن ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ قیام امن کیلئے ہمیں آپس میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ملک کی بہتری اور ترقی کیلئے ہر ایک کو کارآمد شہری کے طور پر معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہوگا۔ دریں اثناء جشن آزادی کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان،ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر،ڈپٹی کمشنر اورکزئی طیب عبداللہ اور ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے بھی اپنے اپنے اضلاع کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہاسپٹلز اور جیلوں کادورہ کیا،مریضوں کی عیادت کی، قیدیوں سے ملے اور ان میں فروٹ اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے