اسلام آباد (مانند نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومی سطح پر جنگلات کی شرح میں اضافے کی ضرورت ہے۔بلاول ہاؤس کراچی میں صدر مملکت نے سالانہ مون سون شجرکاری مہم کے تحت نیم کا پودا لگایا اور عوام سے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر جنگلات کی شرح میں اضافے کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کم کرنے کےلیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے، بہتر ماحول کےلیے اپنے محلوں اور گرد و نواح میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مینگروز کی بحالی کا کامیاب اقدام کیا، سندھ میں لاکھوں ایکڑ اراضی پر مینگروز لگائے۔بشکریہ جنگ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے