کوہستان (مانند نیوز)عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان نے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر داسو ڈی ایچ کیو ہسپتال داسو کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر نے ہسپتال میں عملے کی موجودگی و مہیا کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا- دوران معائنہ ایمرجنسی اور گائنی وارڈ میں صفائی کا نظام ناقص پایا گیا اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق غیر حاضر عملے پر برہمی کا اظہارِ کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور سٹاف کی دستیابی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر نے ہسپتال میں موجود مریضوں و تیمارداروں سے عملے، دستیاب سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو سٹاف کی حاضری اور عوام تک خدمات کی رسائی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے اور صفائی کا نظام بہتر بنانے کی سختی سے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر نے کہا کہ صحت کی سہولیات کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور سرکاری ڈیوٹی میں کوتاہی کرنے والے ہیلتھ سٹاف کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائیگی