تور غر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر تور غر ضیاء الر حمن مروت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کمیٹی ڈی وارمنگ (پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی مہم) کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس تورغر، ضلعی خطیب تورغر، ڈی ای او میل/ ڈی ای او فیمیل تورغر، گورنمنٹ کمیونٹی اسکول (ای ایس ای ایف)، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکمہ جات تورغر کے فوکل پرسنز اور ٹیکنیکل اسسٹنز پارٹنر آئی آر ڈی سے سینیئر ڈویژنل اینڈ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرز نے شرکت کی۔ خیبر پختونخوامیں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کا ہفتہ 14 سے 18 اکتوبر 2024 تک منعقد ہوگا۔ جس کے لئے ضلعی سطح پر محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت مشترکہ طور پر اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔پیٹ کے کیڑوں کی دوائی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سے منظور شدہ ہے اور منسٹری آف نیشنل ہیلتھ عالمی ادارہ صحت سے یہ مفت اور محفوظ دوا فراہم کی جائیگی۔لہذا اس مہم میں 5 سے 14 سال تک کے تمام بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ کروایں اور ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔