کرم (مانند نیوز)ضلع کرم میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“(جزا یا سزا) کے تحت مون سون شجرکاری مہم 2024 بدستور جاری ہے۔گزشتہ روز بھی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی ہدایت پر اپر سنٹرل اور لوئر کرم میں 3 سو سے زائد چیڑھ کے پودے لگائے گئے جبکہ 1 ہزار 4 سو چیڑھ کے پودے عوام میں مفت تقسیم کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر کرم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معاشرے کا ہر فرد کم از کم ایک پودا ضرور لگائے اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دے۔