باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے ڈسٹرکٹ باجوڑ کے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کیساتھ تعارفی میٹنگ کی۔ڈپٹی کمشنر نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کیساتھ فرداً ملے اور اس کے فوراً بعد تعارفی سیشن ہوا۔ تعارف کے بعد ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے شرکاء کو اپنا پیغام سنایا اور کہا کہ سب ادارے عوام کے بہبود اور حکومت کی پالیسیوں کی ایمپلیمینٹیشن کیلئے بنے ہیں اور یہ کہ ہم سب نے کما حقہ اپنے فرائض منصبی نبھانا اور عوام کی خدمت کرنی ہے۔ انہوں نے واضح کیا سروسز کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور یہ کہ ضلعی انتظامیہ تمام تر محکمہ جات کیساتھ کوارڈینیشن میں رہیگا اور انہیں تمام تر درکار معاونت فراہم کیجائیگی۔ انہوں آفس ٹائمنگ کی پابندی اور وزیٹرز کو بروقت انٹرٹین کرنے کے بارے واضح ہدایات جاری کئے۔ میٹنگ کا اختتام عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کی عزم کے اعادہ کیساتھ ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے