ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ نے لوگوں کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لیے لیوی پوسٹ آلہ ڈھنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔خیبر پختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس محب اللہ خان کی زیر صدارت منگل کے روز لیوی پوسٹ آلہ ڈھنڈ بٹ خیلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں انتظامیہ افسران،ضلعی محکموں کے حکام، آلہ ڈھنڈ اس کے آس پاس کے دیہاتوں میں بسنے والے لوگوں سیاسی وسماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔علاقے کے لوگوں نے کھلی کچہری میں عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں ڈپٹی کمشنرکو تفصیل سے آگاہ کیا، جن میں زیادہ تر مسائل منشیات فروشی،تعلیمی اداروں،آر ایچ سی میں ایمبولنس کی کمی اور نائٹ ڈیوٹی میں ڈاکڑ کی غیر حاضری،امن وآمان،پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی،چوری،بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور واپڈا عملے کی کمی،غیر قانونی اڈوں اور ہر جگہ ڈمپنگ سے متعلق تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بعض مسائل کے بارے میں موقع پر متعلقہ حکام کواحکامات جاری کیں اور علاقے کے عوام کو یقین دلایا کہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے تمام مسائل و مشکلات کو من وعن حل کرنے کے لیے متعلقہ فورم سے رابطہ کیا جائیگا۔کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر نے آلہ ڈھنڈ میں غیر قانونی اڈوں اور ڈمپنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کی متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد دیہاتوں میں بسنے والے لوگوں کے مسائل ومشکلات کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے اور اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کررہے ہیں اورلوگوں کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محب اللہ خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا اور ان کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوام کے لیے ہمارے دفتر کے دورازے ہر وقت کھلے ہیں اوروہ ہر وقت میرے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں۔عمائدین علاقہ نے لوگوں کے مشکلات کو حل کرنے میں گہری دلچسپی لینے اور کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی جانب سے انتظامیہ کو ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے