کولئی (مانند نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ضلع کولئی پالس میں صفائی ستھرائی کا مہم زور وشور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اشتیاق احمد کی ہدایت پر گزشتہ دن ضلع کولئی پالس کے سرکاری سکولوں میں واٹر ٹنکوں کی صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے کا مہم شروع ہوا۔ ضلع کے تمام سکولوں کے واٹر ٹنکوں کی صفائی کے عمل کا مقصد پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہے۔ اسکے علاوہ بنیادی مراکز صحت میں بھی صفائی اور ڈس انفیکشن کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر اشتیاق احمد نے کہا کہ وزیراعلی کے عوامی ایجنڈے کے تحت ضلع میں تمام شعبوں میں ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ میں خود صفائی کے عمل کی نگرانی کررہا ہوں۔ ضلع کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا مہم جاری ہے مہم کی نگرانی میں خود کررہا ہوں اور روزانہ کی بنیاد پر تمام محکموں سے باقاعدہ رپورٹ طلب کی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ہمارا مذہب ہمیں صفائی کا درس دیتا ہے۔ صفائی یقینی بنانے سے کئی خطرناک بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کولئی پالس سیاحت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کولئی پالس قدرتی حسن سے مالامال ہے سیاحت کے فروغ کے لئے صفائی انتہائی ضروری ہے۔ صفائی سے علاقے کے حسن کو چارچاند لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے ضلع کے عوا م سے بھی اپیل کی کہ ضلع کو صاف ستھرا رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر نیکہا کہ ضلع کولئی پالس کو صفائی کے لحاظ سے دوسرے اضلاع کے لئے مشعل راہ بنائیں گے۔