اسلام آباد(مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جنرل ریٹائرڈ فیض کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے۔سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔بانی پی ٹی آئی کے فیض حمید سے متعلق ریمارکس پر سیکیورٹی ذرائع کا ردعمل دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی کے فیض حمید سے متعلق اڈیالہ میں ریمارکس پر رد عمل دے دیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بتانے والے کون ہوتے ہیں کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہو گا یا نہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن ہی ہو گا، ساری دنیا کو پتہ چلے گا بانی چیئرمین کیا کرتا اور کرواتا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے