شانگلہ(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ نصراللہ خان گنڈاپور کی عدالت نے 302کے ملزم کو عمر قید اور پانچ سال قیدبامشقت کی سزا سنا دی۔ملزم خائستہ خان ولد سلو خان سکنہ مناگو الپوری کے خلاف تھانہ الپوری میں مقدمہ درج تھا۔ملزم خائستہ خان کو اسی طرح جرم 15AAمیں تین سال کی قید اور تیس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔مقدمہ بہ عنوان سرکار بنام خائستہ خان میں نامزد ملزم کو سزا۔ملزم کو سوات جیل منتقل کردیاگیا۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ الپوری میں علت نمبر 804 مورخہ 01.11.2021 جرم زیر دفعات302,338cpcاور 15AA درج ہو چکا تھا۔