اورکزئی (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ نے کوہاٹ میں شیخان روڈ پر اسفالٹ کا کام مکمل کرنے کے بعد شولڈرز پر جاری کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے مذکورہ روڈ کے شولڈرز کا کام معیار اور مقدار پر سمجھوتہ کئے بغیر بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے پارٹی قیادت اور عوام سے بھی کہا ہے کہ وہ بھی اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے معیار پر کڑی نظر رکھیں اور جہاں کہیں کوئی خامی یا کرپشن نظر آئے تو فوراً رپورٹ کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف بلاتاخیر کارروائی ہو اور عوام کا پیسہ ضائع نہ ہو۔آفتاب عالم آفریدی نے کہا کہ قومی خزانہ مقدس قومی امانت ہے اور اس کی پائی پائی عوام کی بہتری پر ہی خرچ ہو گی۔