اورکزئی (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد عرفان الدین نے ضلعی انتظامیہ اور تمام سرکاری محکموں اور اداروں کے حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے”عوامی ایجنڈا“پر من و عن عملدر آمد یقینی بنائیں اور اس کے تحت تمام کام اور خدمات مقررہ ٹائم لائن میں ہر صورت مکمل کریں۔یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈا پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے حکام نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے عوامی ایجنڈا کے تحت جاری 6۔روزہ گرینڈ صفائی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور تمام ضلعی محکموں کے سربراہان کو خود اور دفاتر کے عملے کی حاضری اور دفاتر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی بھی سختی سے تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے متنبہ کیا کہ عوامی ایجنڈا پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو منکی پاکس کے پھیلاو سے بچاو اور اس کی روک تھام کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے ساتھ مل کرفوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے ضلع میں چہلم 2024 کے پرامن انعقاد کیلئے تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لوگوں کے ساتھ خصوصی نشست منعقد کی اور ان سے مشکوک اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور امن و امان برقرار رکھنے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی جس پر تمام شرکاء نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے