کوہاٹ (مانند نیوز)چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزی کمیٹی(ڈیڈاک) کوہاٹ و رکن خیبر پختونخوا اسمبلی شفیع اللہ جان نے مقامی لوگوں کی شکایات پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے متعلقہ حکام کے ہمراہ علاقہ جبی کا دورہ کیا اور وہاں پر روڈ پر جاری کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے مقامی لوگوں کے تمام تحفظات غور سے سنے جبکہ سی اینڈ ڈبلیو کے حکام نے بھی مذکورہ روڈ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ تاہم شفیع جان ایم پی اے نے روڈ کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے کورنگ کی اور روڈ کا کام معیار پر پورا نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ اسفالٹ کا گیج پورا کرنے تک کام آگے نہ کیا جائے۔ چیئرمین ڈیڈاک نے واضح کیا کہ کام کے معیار اور مقدار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داران کو ضرورکٹہرے میں لایا جائے گا۔عوامی شکایات اور تحفظات پر جبی آمد اور روڈ پر جاری کام کا معائنہ کرنے پر جبی کے عوام نے ایم پی اے شفیع جان کا شکریہ ادا کیا اورانہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے