جمرود(مانند نیوز)محکمہ کھیل ضلع خیبر کے زیر اہتمام جمرود سپورٹس کمپلیکس پر جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر،فائنل میچ خیبر گرین فٹ بال ٹیم نے جیت لیا تفصیلات کے مطابق جمرود سپورٹس کمپلیکس پر جاری جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں 32 سے زائد ٹیمیں شامل تھی۔جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر احسان اللہ تھے جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر باڑہ شہاب الدین، اسسٹنٹ کمشنر جمرود ڈاکٹر عامر زیب، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خیبر راہد گل ملاگوری،ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود نعیم خان بھی موجود تھے۔جشن آزادی کے حوالے سے محکمہ کھیل کے زیر اہتمام جشن آزادی فیسٹیول 4 اگست سے ہی شروع ہوا تھا جس میں فٹ بال،رسہ کشی،ٹیک بال،جمناسٹک اور کرکٹ کے مقابلے شامل تھے۔دیگر کھیلوں کے فائنل میچ پہلے ہی اختتام پذیر ہوگئے تھے تاہم جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج منعقد ہوا۔جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ خیبر گرین و رشکئی ایف سی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں خیبر گرین نے رشکئی ایف سی فٹبال ٹیم کو 0۔3 سے ہرا کر جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ فائنل میچ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر(جنرل) احسان اللہ کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں کھیل کھود کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں پر مثبت سوچ پروان چڑھتی ہے اور وہاں کے لوگ؛خاص کر نوجوان منفی سرگرمیوں سے بچے رہتے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر احسان اللہ نے کہاکہ ضلع انتظامیہ خیبر اور محکمہ کھیل خیبر کا یہ مشن ہے کہ ہم ضلع میں زیادہ سے زیادہ سپورٹس کی سہولیات فراہم کرے اور کھیلوں کا انعقاد کرے تاکہ ہمارے نوجوان مصروف رہے اور ان میں چھپا ہوا ٹیلینٹ باہر آسکے اور ہمارے ضلع کی کھلاڑیوں میں خود اعتمادی پیدا ہوسکے تاکہ وہ مستقبل میں نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرسکے۔مہمان خصوصی نے کہاکہ چونکہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد جشن آزادی کے مناسبت سے کیا گیا تھا کہ جس دن ہمارا یہ پیارا ملک بنا تھا اور یہ دن ہمیں اتفاق و اتحاد کا پیغام دیتا ہے اور اس دن کو ہمیں پرجوش انداز میں منانا چاہیئے کیونکہ آزادی ایک نعمت ہے اور نعمت کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہوتا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے