جمرود (مانند نیوز)ملائیشیا میں ایشئین روئینگ چمپئن شپ میں گولڈ و سلور میڈل جیتنے والے گوہر آفریدی کا جمرود پریس کلب آمد، صحافیوں نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔ ضلع خیبر کے علاقے جمرود غنڈی سے تعلق رکھنے والے گوہر آفریدی نے ایشین روئینگ انڈور چمئین شپ میں ملک کا نام روشن کرتے ہوئے ایک گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل جیتا ہے۔اس چمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیاء کے 19 ممالک سے کھلاڑی شریک تھے۔گوہرآفریدی پنجاب یونیورسٹی کے سپورٹس سائنس اینڈ فزیکل ایجوکیشن فائنل ائیر کے طالبعلم ہے۔گوہر آفریدی نے جمرود پریس کلب کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں ملائیشیا میں ایشئین روئینگ انڈور چمئین شپ میں ایک گولڈ میڈل و ایک سلور میڈل جیتا ہے جو کہ پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں نے اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے مگر ابھی تک وفاقی اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے جانب سے میری کوئی حوصلہ افزائی نہیں ہوئی ہے جس پر مجھے مایوسی ہے۔گوہر آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت مجھے سپورٹ کرتی ہے تو میں مزید گولڈ میڈلز جیت کر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرسکتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ اپنے خاندان اور یونیورسٹی انتظامیہ اور کوچز کے سپورٹ و محنت کی بدولت میں نے ملائیشیا میں ایشئین روئینگ انڈور چمئین شپ میں گولڈ میڈل و سلور میڈل جیتا ہے۔گوہر آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں تاہم صرف حکومتی سپورٹ اور تعاون کی ضرورت ہے اور وہ دن دور نہیں کہ جب کھیلوں کے میدان میں پاکستان اول نمبر پر ہوگا۔جمرود پریس کلب کابینہ اور ممبران نے کامیابی پر گوہرآفریدی کو مبارکباد پیش کی اور انکو اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔