پشاور(مانند نیوز) نظامت اطلاعات وتعلقات عامہ خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر افسران کی تقرریوں و تبادلوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق خان سرور، کو ڈپٹی ڈائریکٹر (لیٹیگیشن) ریجنل انفارمیشن آفیسر پشاور سے تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) تعینات کیا گیا ہے، جبکہ نظام الدین، کو ڈپٹی ڈائریکٹر (کمیونیکیشن) کے ساتھ تعلقات عامہ آفیسر برائے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ہارون الرشید، کو ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات سے تبدیل کرکے اسٹیشن ڈائریکٹر پختونخوا ریڈیو پشاور تعینات کیا گیا ہے، ان کے پاس ڈپٹی ڈائریکٹر (ای ایم اینڈ پی) کی اضافی ذمہ داری بھی ہوگی۔ مزید برآں، مختار احمد کو اسٹیشن ڈائریکٹر پختونخوا ریڈیو ایف ایم 92.2 پشاور سے تبدیل کرکے وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور کے ساتھ تعلقات عامہ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ حبیب اللہ خان کو وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور تعلقات عامہ آفیسر سے تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر (لیٹیگیشن) و ریجنل انفارمیشن آفیسر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ صاحبزادہ حسن علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) اور اسسٹنٹ پریس رجسٹرار سے تبدیل کرکے ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات، ثاقب نواز، پروڈیوسر کو اسپیشل اسسٹنٹ برائے بہبود آبادی کے تعلقات عامہ آفیسر سے تبدیل کرکے پروڈیوسر پختونخوا ریڈیو ایف ایم 92.2 پشاور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ای ایم اینڈ پی) تعینات کیا گیا ہے۔ رضوان ملک کو رخصت سے واپسی پر انچارج پختونخوا ریڈیو ایبٹ آباد تعینات کیا گیا ہے۔ محمد داؤد خان، پروڈیوسر کو پی آر او برائے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ سے تبدیل کرکے انچارج پختونخوا ریڈیو کرم، جبکہ خالد رحمان، پروڈیوسر کو انچارج پختونخوا ریڈیو ایبٹ آباد سے تبدیل کرکے انچارج پختونخوا ریڈیو وانا، اور زاہد اللہ خان، پروڈیوسر (بی ایس-17) کو انچارج پختونخوا ریڈیو وانا اور رزمک سے تبدیل کرکے انچارج پختونخوا ریڈیو رزمک تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، محمد قریش، کو پروڈیوسر ایف ایم 92.2 پشاور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ای ایم اینڈ پی) سے تبدیل کرکے انچارج پختونخوا ریڈیو باجوڑ تعینات کیا گیا ہے۔ ساجد محمود خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو تعلقات عامہ آفیسر برائے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا سے تبدیل کرکے اسٹیشن منیجر پختونخوا ریڈیو مردان، فرحت ارشاد کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن) سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ پریس رجسٹرار، ایاز خان، ایڈمنسٹریٹو آفیسر کو ایڈمنسٹریٹو آفیسر رجسٹرار سیکشن سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن) تعینات کیا گیا ہے۔ محمد جلال، ٹرانسمیشن انجینئر کو اسٹیشن انچارج پختونخوا ایف ایم ریڈیو سوات سے تبدیل کرکے ٹرانسمیشن انجینئر پختونخوا ایف ایم ریڈیو سوات، محمد اطہر سوری، ٹرانسمیشن انجینئر کو ٹرانسمیشن انجینئر پختونخوا ایف ایم ریڈیو پشاور سے تبدیل کرکے ٹرانسمیشن انجینئر پختونخوا ایف ایم ریڈیو ایبٹ آباد، آفتاب احمد، ٹرانسمیشن انجینئر کو اسٹیشن منیجر پختونخوا ایف ایم ریڈیو مردان سے تبدیل کرکے ٹرانسمیشن انجینئر پختونخوا ایف ایم ریڈیو پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ نعیم الحق، کو اسپیشل اسسٹنٹ برائے بہبود آبادی کے ساتھ تعلقات عامہ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان سیکرٹری انفارمیشن کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن میں کیا گیا ہے اور تمام افسران و اہلکاروں کو اپنی نئی تعیناتی کے مقامات پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔