کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدلاکرم چترالی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور اس سلسلے میں پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پورتعاون کریں۔ یہ اپیل انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد اقبال،ڈی پی او عمر خان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو انسداد پولیو کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 9 تا 13 ستمبر 5روزہ انسداد پولیو مہم میں 5 سال سے کم عمر کے 2 لاکھ 13 ہزار 6 سو 73 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں جائیں گے، جس کیلئے 1 ہزار 57 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے پولیوکی ٹیموں کی سیکیورٹی اور مہم کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کیلئے متعلقہ حکام کوضروری ہدایات دیں۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر سرکاری محکموں کو پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اورقریبی رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی قومی اور بنیادی ذمہ داری ہے اور اس اہم ذمہ داری میں ہرایک کو اپنے حصے کاکردار ادا کرنا چاہیے۔ عبدلاکرم نے کہا کہ پوری دنیا سے پولیو کی موذی مرض کاخاتمہ ہوچکا ہے لیکن بدقسمتی سے تاحال ہمارے ملک میں اس کاوائرس موجود ہے جس کاخاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے