کوہاٹ (مانند نیوز)کوہاٹ میں چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پرامن انعقاد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے زیر اہتمام اہل سنت و الجماعت اور اہل تشیع کے مشران کے ساتھ جرگوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او کوہاٹ عمر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ عثمان اشرف،پاک آرمی کے افسران، ٹی ایم ایز، واپڈا اور ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے افسران اور اہل سنت و الجماعت اور اہل تشیع کے مشران نے شرکت کی۔ جرگوں سے سابق وفاقی وزیر داخلہ شہر یار آفریدی ایم این اے، چیئرمین ڈیڈاک شفیع اللہ جان ایم پی اے، داؤد آفریدی ایم پی اے، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم چترالی، تحصیل چیئرمین کوہاٹ قاری شیرزمان، علماء کرام اور دیگر عمائدین نے خطاب کیا۔مقررین نے چہلم امام حسین ؓ کے پرامن انعقاد کیلئے مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ماتمی جلوس کیلئے فل پروف سیکیورٹی اور جلوس کے گزرگاہوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی، جلوس کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور دیگر ضروری انتظامات کئے جائیں گے۔انہوں نے شرپسندوں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ چہلم کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ کوہاٹ تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔تمام مکاتب فکر اور مسالک کے شرکاء نے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آخر میں چہلم کے پرامن انعقاد اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے