ہنگو (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت اقلیتی برادری کیلئے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں سرکاری محکموں اور اداروں کے متعلقہ حکام اور اقلیتی برادری کے افراد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اقلیتی برادری کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو موقع پرہدایات دیں۔ڈپٹی کمشنر ہنگو نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد اقلیتی برادری کو درپیش مسائل سننا اور انہیں موقع پر حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کھلی کچہری کے ذریعے اقلیتی برادری کی آواز سننے کیلئے ایک موثر پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کیلئے خصوصی کھلی کچہری کے انعقاد سے صوبائی حکومت کی اقلیتی برادری کے مسائل کے حل میں دلچسپی واضح ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور ان کے حقوق کاپورا پورا تحفظ کیا جائے گا۔اقلیتی برادری نے اقلیتوں کیلئے خصوصی کھلی کچہری کے انعقاد اور مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر حکومت خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ ہنگو کا شکریہ ادا کیا۔