پشاور(مانند نیوز )صوبائی حکومت خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر مردان میاں بہزاد عادل کی ہدایت پرضلع بھر میں شجر کاری مہم کے تحت نئے پودے لگانے کا کام تیز ی کے ساتھ جاری ہے شہری اس مہم کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کریں تاکہ پودے تناور درخت بن کر ماحول کو خوشگوار بنا نے میں کام آسکیں۔ان خیالات کا اظہار وومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کی صدر نصرت آرا نے ووکیشنل کالج فار ویمن شیخ ملتون مردان میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر خاتون سوشل ورکر شازیہ نبی،ریحانہ شکیل اور زاہدہ بی بی موجود تھی،انہوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ سرور اور سول ڈیفنس کی طرف سے200 دئیے گئے ٹارگٹ کے مطابق اپنی اپنی حدود میں شجر کاری مہم کے تحت نئے پودے لگا ئے گئے مزید 200 پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے،انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم میں حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹیز بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پودے لگانے کے بعد ان کی مناسب دیکھ بھال اصل ذمہ داری ہے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے نام کا ایک ایک پودا لازمی لگائے اور لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں