ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں کرش پلانٹ کو محفوظ فاصلے کے معیار پر پورا نہ اترنے کی بنیاد پر سیل کر دیا گیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈے کے تحت اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محب اللہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز/سی پی سی ملاکنڈ نے کنزیومر انسپکٹر کے ساتھ مل کر ضلع ملاکنڈ میں سٹون کرشرز کے ای پی اے کے نمائندے کے ساتھ مشترکہ دورہ کیا۔ سٹون کرشرز کی جانچ ای پی اے کے معیارات اور خیبر پختونخواہ پاور کرشر ایکٹ 2020 میں طے شدہ معیارات کے تحت کی گئی۔ پل چوکی میں کویت کرش پلانٹ کو محفوظ فاصلے کے معیار پر پورا نہ اترنے کی بنیاد پر سیل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ اور دیگر ڈیپارٹمنٹس نے مشترکہ انسپکشن کے موقع پر درگئی بازار میں مرغ شاپس، جنرل سٹورز، نانبائی، ھوٹلز، قصاب اور دیگر دکانوں پر آشیائے ضروریہ کے نرخ، معیار اور صفائی کا جائزہ لیا۔ مختلف دکانوں سے زائد المعیاد آشیاء تلف کر لی گئی۔ دودھ کے نمونے لیکر لیبارٹری بجھوائے گئے جس کے بعد ازاں قانون کے مطابق جرمانے عائد کئے جائیں گے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کی ہدایت کے مطابق سول ڈیفنس انچارج انعام الحق اور انسٹرکٹر عطاء اللہ نے بٹخیلہ شاہ سوار مارکیٹ اور نیو شعبہ مارکیٹ میں ورکشاپس، سپیئر پارٹس اور انجن آئل شاپس کا معائنہ کیا اور فائر سیفٹی چیک کی۔ آگ بجھانے والے آلات نہ ہونے پر نوٹسسز جاری کئے کہ 15دن کے اندر اندر فائیر سیفٹی کا انتظامات نہ کی تو سیول ڈیفنس کی قانون کے مطابق چالان کیا جائے گا۔