اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ڈرا کی جانب بڑھنے لگا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 4 کھلاڑیوں کی نصف سنچریوں کی بدولت 5 وکٹوں پر 316 رنز بنالیے ہیں، پاکستان کو تاحال 132 رنز کی برتری حاصل ہے۔
بنگلادیشی اننگز میں شادمان اسلام 93 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ مشفق الرحیم 55 اور لٹن ڈاس 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
مہمان ٹیم نے آج کل کے اسکور 27 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز کو آگے بڑھایا اور تیسرے دن کے اختتام پر 92 اوورز کھیل کر 316 رنز بنائے۔
گرین کیپ کی طرف سے خرم شہزاد نے 2، نسیم شاہ ، محمد علی اور صائم ایوب نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
واضح رہے کہ تیسرے دن گیند وکٹ پر اسپن کرنے لگا ہے لیکن ٹیم میں کوئی ریگولر اسپنر شامل نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے