اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو اپنے شادی ہال کے لیے خریدار کی تلاش ہے، جس کے لیے انہوں نے سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر پوسٹ شیئر کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر باکسر نے انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں اپنی شادی کا 4 منزلہ ہال 12.5 ملین پاؤنڈز میں فروخت کرنا چاہتا ہوں، جس میں 3 ہال اور 1 روف ٹاپ ہے جس میں مختلف تقریبات منعقد کی جا سکتی ہیں۔

باکسر عامرخان کا کچرے کے باعث اپنا شادی ہال فروخت کرنے کا فیصلہ
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہال خریدنے کے خواہش مند افراد کے لیے ای میل ایڈریس بھی دیا تاکہ رابطہ کر سکیں۔

ادھر برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان کا بولٹن کا ویڈنگ وینیو لوکیشن کی وجہ سے توجہ حاصل نہ کر سکا، جبکہ وینیو کے سامنے اور اطراف میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر بھی پڑے رہتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وجہ سے ان کے کئی ملینز پاونڈ ڈوب گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے