شرینگل (نمائندہ مانند)شہید بینظیربھٹو یونیورسٹی شرینگل میں تین روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد یو کے اور پُرتگال سے محققیقن شریک پاکسان میں بین المذاہب ہم آہنگی: تحدیات اور امکانات کے موضوع پر تین روزہ کانفرنس میں عالمی محققین اور ملک بھر کے سوشل ساینسز کے فیکلٹی ممبران اور طلباء کرام اپنے تحقیقی مقالہ جات اور گزارشات پیش کررہے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر قبلہ آیاز سابق چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل/ممبر شریعہ ایپلٹ بینچ سپریم کورٹ آف پاکستان افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔تفصیلات کیمطابق شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں شعبہ قانون، شعبہ سماجایات اور شعہ اسلامیات کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، جسمیں ملک بھر کی بڑی جامعات سے فیکلٹی ممبران اور طلباء کرام شریک ہیں۔ ملک کے چوٹی کے اسکالرز سمیت پُرتگال اور یوکے سے محقیقین شریک ہیں۔کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ شرینگل کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب نے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر قبلہ آیاز، ملک بھر سے آئے ہوئے مہمانوں اور بین الاقوامی شرکاء کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے اس انتہائی اہم موضوع پر عالمی کانفرنس کے انعقاد پر منتظم اعلیٰ سربراہ شعبہ قانون ڈاکٹر مریم قاسم اور دیگرتمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں رئیس الجامعہ پروفیسر داکٹرمحمد شہاب نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے جہاں دیگر عوامل بڑا اہم کردار ادا کررہے ہیں وہاں بین المذاہب ہم آہنگی کا ہونا بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہے۔ معاشرے میں امن و امان اور محبت وآشتی کا ماحول برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام عقائد کے حامل افراد،برداشت، رواداری، صبروتحمل اورہم آہنگی کو فروغ دیں۔پروفیسر ڈاکٹر قبلہ آیاز نے بطور مہمان خصوصی اپنے کلیدی خطاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کے تاریخی پس منظر،ارتقائی مراحل،تحدیات اور امکانات پر پرمغز گفتگو کی۔انہوں نے اپنی گفتگو میں پاکستان میں تعلیمی نظام میں اصلاح اور بہتری لانے پر زور دیا اوراس اہم موضوع پر عالمی کانفرنس کے انعقاد پروائس چانسلر پروفیسر داکٹرمحمد شہاب،چیف آرگنائزرڈاکٹرمریم قاسم،دیگر منتظمین اور شرکاء کو مبارکباد دی۔دیگر مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالخالق جان،منصف سعید ایڈوکیٹ، بریسٹر رُباب مہدی، ڈاکٹر نورجہاں،ڈاکٹر عرب ناز، ڈاکٹر اسداللہ، پروفیسر ڈاکٹر سمیع الرحمان، ڈاکٹر عبدالرحمان، پروفیسر ڈاکٹر منظور آفریدی اور انٹرنشنل سپیکرز پُرتگال سے پاسکول پریرا، ڈاکٹر سید عمران خان اور یو کے سے ڈاکٹر احمد غوری شامل ہیں۔ عالمی کانفرنس کی چیف ارگنایزر ڈاکٹر مریم قاسم نے کہا کہ تین روزہ کانفرنس میں مختلف سیشنز ہوں گے۔عالمی شرکاء ومحقیقین سمیت پاکستان کے چوٹی کے محققین اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے اور مختلف کارآمد تجاویز پیش کریں گے جس سے پُرامن معاشرے کی تشکیل اور برداشت کی راہیں ہموار ہوں گی اورپرامن بقائے باہمی کو فروغ حاصل ہوگا۔