چکدرہ(مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت جامعات میں معیاری ریسرچ ورک اور کوالٹی ایشورنس سیل کی مضبوطی کیلیے کوشاں ہے وزیراعلیٰ علی آمین گنڈاپور کے ویژن کے مطابق یونیورسٹیز کو بہترین اور معیاری ریسرچ ورک کی طرف لے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ نظام میں بہتری لانے کیلیے ہر ایک اپنا کردار ادا کرنا ہوگا محکموں میں جزا اور سزا کا عمل ہوناچاہیے اچھی اور بہترین کارکردگی پر جزا اور حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ سرٹیفیکیٹس اور نقد کیش انعامات سے بھی نوازنا چاہیے جبکہ ناقص کارکردگی اور کام میں عدم دلچسپی رکھنے والوں کو سزا کے مستحق ٹھرانا چاہیے خیالات کااظہار انہوں نے یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے ایک روزہ دورے کے موقع پر چوتھے ریسرچ پرفارمنس ایوارڈز تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد، ایم این اے محبوب شاہ، ایم پی اے ہمایوں خان، یونیورسٹی کے پروفیسرز، لیکچررز، طلبہ نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم نے یونیورسٹی میں بہترین تحقیق، طلبہ کو اچھی پڑھائی کرنیوالے بیسٹ ٹیچرزاور مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پروفیسرز، لیکچررز، ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز اور بہترین اساتذہ میں ایوارڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مینا خان نے تعلیم کے فرو غ میں ملاکنڈ یونیورسٹی کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کے دیگر یونیورسٹیاں بھی ملاکنڈ یونیورسٹی کی تقلید کرتے ہوئے اکیڈمیک آڈٹ کریں سزا اور جزاکا عمل بہتری کیلئے ضروری ہیں کیونکہ قرآن پاک ہمار ے لئے مشعل راہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں خیانت نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں اعلیٰ معیاری تعلیم اور جدید تحقیق کے فروغ کیلئے موجودہ صوبائی حکومت انقلابی اقدامات اُٹھارہی ہے اور اس کے لئے بہترپالیسیاں بنارہی ہیں۔ تاکہ طلبہ کو بہترین ماحول میں معیار تعلیم کے حصول اور اعلیٰ تحقیق کے مواقع فراہم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں نے ملک کو عظیم سپوت دئے ہیں جن میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ پاکستان کو بین الاقوامی معیار تعلیم اور تحقیق کے ذریعے ترقیافتہ ممالک کے صف میں کھڑا کرنے کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہئے۔ قبل ازیں یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر رشید احمد نے یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات میں یونیورسٹی کی کارکردگی اورمستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں بتایا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ملاکنڈ یونیورسٹی پاکستان کے ان یونیورسٹیز میں شمار ہیں جوکہ مالی طورپر مستحکم ہے۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ بہت جلد مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، سنٹر فار کوانٹم سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ڈیٹا سائنس، بائیوانفامیٹکس، ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنس قائم کئے جائیں گے اور یونیورسٹی کو بھی سولرائز کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ کیمپس منیجمنٹ سسٹم قائم کیا جائیگا جس سے تمام کام ڈیجیٹل ہوگا اور یونیورسٹی بہت جلد پیپرلیس ہوجائیگی جس سے یونیورسٹی کو سالانہ لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔ صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے یونیورسٹی آف ملاکنڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور دیگر ڈیپارٹمنس کے قیام کا منصوبہ خوش آئند ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے یونیورسٹی کے احاطے میں گرین پاکستان منصوبے کے تحت پودا بھی لگایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے