شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں امن پاسون کے زیراہتمام امن مارچ،امن مظاہرے، اپنے علاقے میں کسی صورت حالات خراب نہیں ہونے دیں گے، دھشتگردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاماضی کی طرح اب کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ شانگلہ پرامن علاقہ ہے حالیہ واقعات یہاں امن خراب کرنے کا گنوناسازش ہے،شانگلہ کے غیور عوام امن ترقی اور یہاں کے خوشحالی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں مگر یہاں دوبارہ حالات خراب کرنے، ائی ڈی پیزبننے اور اپنے گھر بار چھوڑنے کے لیے کسی بھی قسم کی اقدامات کی متحمل نہیں ہم نے ماضی میں جو غلطیاں کی دوبارہ اس کی گردان نہیں ہوگی۔ امن مظاہرے میں شانگلہ بھر سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں،وکلا تنظیم،ٹریڈ یونین کے رہنماؤں کے علاوہ صحافیوں،علماء،سول سوسائٹی وطلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ امن مظاہرے سے شانگلہ بار ایسو سی یشن کے صدرحاجی واقف شاہ ایڈوکیٹ،سابق سنیٹر مولانا راحت حسین،متوکل خان ایڈوکیٹ،نیاز خان شانگلہ،گلاب خان شاہپوری،شاہ سعود خان ایڈوکیٹ،سلطان روم خان ایڈوکیٹ،فیض محمدپاپا، رحمن اللہ، غلام اللہ خان، تحصیل ناظم بشام حاجی سدید الرحمان، تحصیل ناظم الپوری وقار احمد خان،تحصیل ناظم پورن حاجی عبدالمولا اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا اور منعقدہ امن مظاہرے میں اپنے علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لیے جدو جہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ امن پاسون کے ذیر اہتمام منعقدہ امن مارچ اور مظاہرہ شانگلہ کے ضلع ہیڈ کوارٹر الپوری میں منعقد ہوئی جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور سب سے زیادہ نوجوان متحرک نظر ائے۔ امن مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جہاں حالات خراب ہو جائے اور بے امنی ہو جائے وہاں ہر طرف تباہی اور تباہی ہوتی ہے کاروبار ٹپ ہو جاتا ہے حالات زندگی مفلوج اور لوگ اپنے اپ کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں جس تمام تر صورتحال سے یہ پورا ریجن ایک مرتبہ گزرا ہے اور یہاں کے لوگ ائی ڈی پیز بنیں جو دوبارہ اس کے لیے تیار نہیں ہمارا ایک ہی پوائنٹ ایجنڈا ہے نہ کوئی سیاسی میلہ لگا ہے اور نہ امن پر کوئی سیاست کرے گا۔ شانگلہ اور پورے ریجن میں پہلے بھی ملیٹینسی ہوئی اور یہ لوگ تباہ ہوئے ہیں جس کی اثرات آج بھی موجود ہیں دوبارہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی یا اپریشن کے لیے کوئی بھی فرد تیار نہیں ہم اپنے علاقے کو پولیس کی مدد سے پرامن برقرار رکھ سکتے ہیں۔ شانگلہ یخ تنگیحالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے مقررین نے واضح کیا کہ ایسے واقعات حالات خراب کرنے کی سازش ہوسکتی ہیں مگر ہم تمام سٹیک ہولڈرز یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کسی بھی قسم کے ایسے اقدامات یہاں کے عوام برداشت نہیں کریں گے شا نگلہ پرامن علاقہ ہے اور یہاں کے عوام اپنے علاقے میں کسی بھی قسم کی ایسی واقعات کے متحمل نہیں انہوں نے واضح کیا اگر دوبارہ اس قسم کا کوئی واقعہ ہوا تو پولیس کے شانہ بشانہ ہو کر بھرپور جواب دیا جائے گا امن مظاہرے میں نوجوانوں نے بھرپور نعرے بازی کی امن پاسون کے سفید جھنڈے لہرائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے