کرم (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت صدہ لوئر کرم میں کھلی اور ای۔کچہری کا انعقاد کیا جس میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز،پولیس اور جملہ قومی تعمیر نو کے سربراہان نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں اہلیان صدہ، پیرقیوم، ستین، بگن، مخی زئی، بلیامین، مندوری، کوچی شلگزیان، پاڑہ چمکنی سنٹرل کرم اور گردونواح کے علاقوں کے لوگوں نے کھل کر اپنے مسائل و مشکلات پیش کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ان کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے افسران کو اپنے اپنے علاقوں کے دورے کرکے عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔جاوید محسود نے کہا کہ حکومت نے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے اور آج کی یہ کچہری اس کی کڑی ہے۔ڈپٹی کمشنر کرم نے تعلیم، صحت، آبنوشی اور زراعت کے شعبوں پر زیادہ سے زیادہ فوکس کرنے اور ورکنگ پلان بنانے کی ہدایت کی۔ کھلی کچہری میں قبائلی سرداروں اور مشران نے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے امن کیلئے قابلِ ستائش کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے وادی کرم میں دیرپا امن اور تنازعات کے حل کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور امن دشمن عناصر کی سرکوبی میں حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے