ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت نتھیاگلی میں ریونیو دربار منعقد کیا گیا۔اہلیان نتھیاگلی نے ریونیو دربار میں شرکت کی اورریونیو سے متعلق اپنے مسائل پیش کیے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے متعلقہ ریونیو افسران کو مسائل کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر زرک یار خان تورو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔