پشاور(نمائندہ مانند ) صوبائی دارلحکومت پشاور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بے لگام پشاور کی ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دینے لگی شہر کے بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں الو سفید 100روپے،الو سرخ 130روپے،پیاز 170روپے،ٹماٹر 140روپے،کچالو 180روپے،سبز مرچ 100روپے،لیموں 480روپے،بینگن 190روپے،ادرک 650روپے،کدو90روپے،پھول گوبھی 150روپے اور بھنڈی 130روپے تک فروخت ہونے لگیں جبکہ پھلوں کی قیمتیں ام دیسی 170روپے،ام سندھری 300روپے،سیب 220روپے اور کیلا 180روپے تک فروخت ہو رہے ہیں اسی طرح دیگر پھلوں کی قیمتیں بھی عوام کی دسترس سے باہر ہے شہریوں نے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لیکر منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔