شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ سے رکن قومی اسمبلی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ آج کا بچاپاکستان کا کل ہے یہ بچے بڑے ہو کر ملک کی بھاگ دوڑ کو سنبھالیں گے، شانگلہ جیسے بالائی پہاڑی علاقوں میں محدود وسائل کے باوجود نمایاں کارکردگی حاصل کرنے سے واضح ہے کہ یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں یہاں کے طلباء بھی بے پناہ ٹیلنٹ رکھتے ہیں۔ ہمیں ان پر فخر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روزگورنمنٹ سینٹیل ماڈل ہائی سکول الپوری میں میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ الپوری تا لیلوئی بجلی فیڈر32.45 ملین لاگت سے تکمیل تک پہنچنے والے فیڈر کا افتتاح کیا جس سے کم ولٹیج اور باربار فالٹ کا مسئلہ کافی حد تک کم ہو جائے گا۔ سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے اور ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ دینی ہوگی تاکہ اس ملک کی مستقبل سنور سکیں اور طلباء ہی ملک کا اصل اثاثہ ہیں۔ انھوں نے میٹرک امتحان میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء کیلئے اپنے جیب سے تین لاکھ روپے کا اعلان کیا سکول کے116 طلباء کا اے ون گریڈ، 84 کا اے گریڈ اور 33 نے بی گریڈ حاصل کیاتھا جس پرسکول اساتذہ کوزبردست خراج تحسین پیش کیا اورسکول کے دوبارہ تعمیر نو کے حوالے سے متعلق حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پورن اور چکیسر میں پارٹی رہنما ہوں کہ ہمراہ مختلف جگہوں پر فاتحہ خوانی کی اور کارکنان سے بھی ملے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے