شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کی ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں بابر عمر نامی کمپنی کہ75 سے زائد ملازمین ایک سال گزرنے کے باوجود تنخواہوں سے محروم، ملازمین میں سیکورٹی گارڈ اور سوئپرز ہسپتال میں اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں مگر ایک سال گزرنے کے باوجود ان ملازمین کو چھ ماہ کی کی تنخواہ نہ مل سکی۔ 75تجربہ کار ملازمین بے روزگار جبکہ سیاسی بنیادوں پر 110سے زائد بھرتیوں پر متاثرہ ملازمین شدید نالا،بے روزگار ہوچکے ہیں تنخواہیں بھی نہیں دی جارہی،ان کے حق پر سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں ان کے حق پر ڈھاکہ ہیں۔ بابر عمر نامی کمپنی نے شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری کے لیے42 سوئپرز اور 33 سیکورٹی گارڈ بھرتی کئے تھے اور ان 75 ملازمین کو صرف تین ماہ کی تنخواہ دے کر کمپنی شانگلہ سے فرار ہو گئی اس حوالے سے متاثرہ ملازمین نے بار بار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال انتظامیہ سمیت دیگر فورمز سے رابطے کیے درخواستیں بھی دی مگر اس کی کوئی سنوائی نہیں ہو سکی۔ ان ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی غریب اور لاچار ہے۔ انھوں نے باقاعدگی سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ا لپوری میں اپنے فرائض سر انجام دیے مگر نجی کمپنی نے صرف تین ماہ کی تنخواہ دے کر فراری اختیار کر گئے۔ ان ملازمین میں عمر علی، شمشیر علی، رحمت علی،عظمت علی، کبیر احمد، شاہ نواز، سمیع اللہ، محمد الیاس، فضل رحیم، عمررحمن اور دیگر نے بتایا کہ وہ انتہائی غریب ہے اور نجی کمپنی نے باقاعدہ طور پر ان سے ڈیوٹی لی تا ہم اب ان کے بقایا تنخواہیں ان کو نہیں دی جا رہی جبکہ ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ اس میں ہسپتال کا کوئی مداخلت نہیں اور اس کا ان ملازمین کا ایگرمنٹ اور اپوائمنٹس متعلقہ کمپنی کے ساتھ ہے کمپنی کے ذمہ داران سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان کے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔ متاثرہ نجی کمپنی کے سابق ملازمین نے وزیرعلی خیبر پختون خواہ، صوبائی وزیر صحت، صوبائی سیکرٹری صحت،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو تنخواہیں کی ادائیگی کے لیے مطالقہ ہسپتال کو فریق بنا کر دیا جائے، ہم انتہائی غریب اور عاجز ہیں ہماری دادرسی کی جائے۔ ان ملازمین نے کہا کہ بابر عمر اینڈ کمپنی کے ذریعے ان کو بھرتی کیا گیا جبکہ وہ ان کی چھ ماہ کی تنخواہیں لے کر بھاگ گئے جب کے سابق وزیر نے ہماری دادرسی کے بجائے سیاسی بنیادوں پرنئی بھرتی کی گئی جو ان کا حق تھا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ ان متاثرہ ملازمین کو مرحلہ وار سرکاری نوکریاں دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے