شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ بجلی کے نئے فیڈر کا افتتاح ہوتے ہی بجلی غائب، ہفتے کے روز وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کی جانب سے الپوری لیلونئی اور دیگر علاقوں کو منسلک نئے فیڈر کا افتتاح کیا جس کے بعد ایک بجے بجلی بندکی گئی اورپھر شام سات بجے بجلی دوبارہ چلا دی گئی جو بار بار بریک ہوتی رہی تاہم اتوار کے روز صبح سویرے دوسرے دن بھی بجلی بند کر دی گئی جس کی وجہ سے بجلی پر چلنے والے چھوٹے کاروبار مکمل طور پر ٹپ ہو گئے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا عوامی حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید غصہ کیا گیا اور انجینئرا میر مقام کی جانب سے فیڈر کے افتتاح کے بعد بجلی بندش کے حوالے سے مختلف پوسٹ وائرل کیے گئے۔ ہفتے کے روز وفاقی وزیر نے الپوری میں لیلونئی اور دیگر علاقوں کیلئے نئے فیڈر کا افتتاح کیا اور ایک بجے کے بعد اس ضلع ہیڈ کوارٹرالپوری ودیگر منسلکہ علاقوں میں بجلی مکمل طور پر بند رہی وادی مکمل طور پر تاریکیوں میں ڈوب گئی تھی اور پھرشام سات بجے بجلی ائی تو وہ بھی بار بار بریک ہوتی رہی پوری دن بجلی بندش کے بعد دوسرے روز بھی اتوار کی صبح دوبارہ بجلی بند کر دی گئی جس کی وجہ سے بجلی پر چلنے والے تمام مشینری رک گئی اور خاص طور پر چھوٹے کاروبار شدید متاثر رہیں جس پر تاجر سمیت دیگر عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید جاری ہیں۔واپڈا شانگلہ حسب معمول ہفتہ اور اتوار کو اکثر بجلی بند کرتی ہے اور یہ ایک مافیا بن چکا ہے تا ہم اس کی سیاسی سرپرستی کے باعث بار بار کمپلینٹ کے باوجود کسی قسم کی کوئی اقدامات نظر نہیں ارہی ہیں۔۔