کوہاٹ (مانند نیوز) کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے موثرمیڈیا کوریج کیلئے ریجنل انفارمیشن آفس کوہاٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارشاد محمدآفریدی کے ساتھ خصوصی ملاقات کی جس میں صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے کوریج بالخصوص ”عوامی ایجنڈا“کے مناسب تشہیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر کوریج کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔کمشنر کوہاٹ نے محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی امیج بلڈنگ میں محکمہ اطلاعات کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتالہٰذا ان کا مکمل سپورٹ محکمہ اطلاعات کے ساتھ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ”عوامی ایجنڈا“ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ایک انقلابی پروگرام ہے جس کی عام لوگوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اورانتظامی امور کی انجام دہی میں بہتری آئے گی۔ کمشنر کوہاٹ نے ”عوامی ایجنڈا“کی تشہیر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ محکمہ اطلاعات کے ساتھ قریبی رابطہ میں رہے گی۔معتصم باللہ شاہ نے محکمہ اطلاعات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔