اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان نے عملی سیاست میں قدم رکھ دیا۔علیمہ خان وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کو بتائے بغیر پشاور اور مردان پہنچ گئیں، جہاں پر انہوں نے جیل کاٹنے والے اور ناراض پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ناراض کارکنوں نے علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے۔پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل علیمہ خان نے ملاقاتوں میں خود ورکرز کے ساتھ مل کر بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔دوسری جانب تحریکِ انصاف کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے سابق صدر عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔عارف علوی فریقین کے تحفظات سنیں گے اور ایک ہفتے میں اپنی تجاویز بھی دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے