سخاکوٹ(مانند نیوز) مفتی کفایت اللہ جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے انٹر پارٹی انتخابات میں مسلسل دوسری بار امیر جبکہ مولاناسلما ن تاثیر جنرل سیکرٹری منتخب۔اس سلسلے میں ایک انتخابی اجلاس صوبائی کنوئنرمولانا احمددرویش منعقد ہوا جس میں ائندہ پانچ سال کیلئے حفیہ رائے دہی کے زریعے مفتی کفایت اللہ امیر جبکہ مولاناسلما ن تاثیر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے دیگر عہدہ داروں کاچناؤنومنتخب امیر اور جنرل سیکرٹری مشاورت سے کرینگے۔ منتخب ہونے کے بعد نومنتخب امیر اور جنرل سیکرٹری سے صوبائی کونیئر احمد درویش نے حلف لیا۔اس موقع پر نومنتخب امیر مفتی کفایت اللہ ا ور جنرل سیکرٹری مولاناسلمان تاثیرنے مسلسل دوسری بار کارکنوں کی جانب سے اعتمادکے اظہار پر شکریہ ادا کیااور کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں پارٹی کومزید فعال بنانے کیلئے جدوجہدکرینگے اور کارکنوں کے اعتماد کوٹھیس نہیں پہنچائینگے اور اپنے انتخاب کودرست ثابت کرینگے۔