سخاکوٹ(مانند نیوز) ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کے چیئرمین ساجد حسین مشوانی نے کہا کہ درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے ہمیں اپنی نسلوں کی خاطر اپنی اس ذمہ داری کوہر حال میں پوراکرنا ہوگاماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہم سب پر بطور شہری فرض ہوچکا ہے کہ ہر کوئی اپنے نام کاایک پوداضرورلگائے تاکہ مستقبل خوشگوار بنایا جاسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر ویلج کونسل سخاکوٹ بازار میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں مختلف قسم کے پوداجات لگانے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع جنر ل کونسلرمولانا عقیل الرحمان، وی سیزسیکرٹری آصف اقبال،سید مالک اور محمدنعمان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی تحفظ کیلئے اشد ضروری ہے اور مہم کوکامیاب بنانااور زیادہ سے زیادہ پودے لگاناہم سب کا قومی فریضہ ہے